ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / محکمہ انکم ٹیکس نے مایاوتی کے سابق سیکرٹری نیترام کے گھرپر مارا چھاپہ

محکمہ انکم ٹیکس نے مایاوتی کے سابق سیکرٹری نیترام کے گھرپر مارا چھاپہ

Wed, 13 Mar 2019 12:14:53    S.O. News Service

نئی دہلی ،13؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)محکمہ انکم ٹیکس نے منگل کو مایاوتی کے سابق سیکرٹری اور ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر نیترام کے دہلی اور لکھنؤ احاطے میں چھاپہ مار کر تلاشی لی۔یہ چھاپہ ماری مبینہ ٹیکس چوری کے معاملے میں کی گئی ہے۔ سال 1979 بیچ کے اترپردیش کیڈر کے افسران نیترام نے مایاوتی کے وزیر اعلی کے دور میں کئی اعلی عہدوں پر کام کیا۔اب ریٹائر ہو چکے نیترام سال 2002-03میں مایاوتی کے سیکرٹری بھی رہے۔یہ چھاپہ ماری 90 کروڑ روپے قیمت کے فرضی لین دین یا کاروبار میں مبینہ ٹیکس چوری کے معاملے میں کی گئی ہے۔ یہ چھایہ ماری نوٹ بندی کے بعد بینک میں جمع کرائی نقد رقم کے معاملے سے متعلق ہو سکتی ہے۔ نیترام اتر پردیش میں آبکاری، چینی صنعت اوراسٹامپ اور رجسٹریشن، فوڈ اینڈ سول سپلائی محکمہ جیسے سربراہان کے عہدے پر رہے۔


Share: